نواز شریف کا ریاض میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

نواز شریف کا ریاض میں رہائشی عمارت میں آگ بھڑکنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نےجاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعظم نے پاکستانی سفارتخانے کو یہ ہدایات بھی دی ہیں کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular