پاکستان وسائل سے مالامال ہے ،ملک کی ترقی اور خوشحالی زرعی شعبے سے وابستہ ہے: شہبازشریف

 پاکستان وسائل سے مالامال ہے ،ملک کی ترقی اور خوشحالی زرعی شعبے  سے وابستہ ہے:  شہبازشریف

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں گرلز ہاسٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا ہےکہ تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا ممکن نہیں ،شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں نئے انڈر پاسس اور فلائی اورز کی تعمیر کا کام جاری ہے،تمام منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گاشہباز شریف کا کہنا تھا کہ کینال ایکس پریس وے کی تعمیر کا منصوبہ فیصل آباد کے لیے اکنامک کوریڈور ثابت ہوگا،جس سے روز گار کے نئے موقع پیدا ہوںگے اور منصوبے سے فیصل آباد کی پانچ تحصیلیں موٹر وے سے منسلک ہو جائیں گی ،اس سے قبل وزیر اعلی نے شہر میں جاری تمام میگا پراجیکٹس کا معائنہ کیا اور منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular