پاک چین کاریڈور سے ملک میں خوشھالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا:احسن اقبال

پاک چین کاریڈور سے ملک میں خوشھالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا:احسن اقبال

راولپنڈی میڈیکل کالج کے کانووکیشن میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اور عسکری قیادت میں مکمل ہم آہنگی ہے ،حکومت نےالطاف حسین کےبیان کانوٹس لیاہے، انہوں نے کہا کہ چین کی جانب سے چھیالیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری تاریخی اقدام ہے ،ایسے موقع پر سیاسی قیادت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،مفروضوں کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کے منصوبے کو متنازعہ نہ بنایا جائے ، کسی کے پاس روٹ تبدیل کرنے کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے احسن اقبالاحسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاک چین کاریڈور سے ملک میں روزگار کے نئے موقع پیدا ہونگے اور خوشھالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا جبکہ جوڈیشل کمیشن کے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کا وقت ضائع کیاوہ دھاندلی سے متعلق کوئی ثبوت کمیسن میں پیش نہیں کر سکے اس سے قبل راولپنڈی میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی تعلیم پرلگایاگیاپیسہ غریبوں کے ٹیکس کاہے آپ کوچاہئے کہ پسماندہ علاقوں میں جا کر لوگوں کی خدمت کریں

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular