پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا: ممنون حسین

 پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا: ممنون حسین

ترجمان ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد نے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی،اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، سعودی عب میں کام کرنےوالے پندرہ لاکھ سے زائد پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں،صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرتی رہےگی،صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کےلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular