کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےترجمان احسان اللہ احسان کا ویڈیو پیغام جاری،حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کردی

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےترجمان احسان اللہ احسان کا ویڈیو پیغام جاری،حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کردی

ویڈیو پیغام میں احسان اللہ احسان کاکہنا تھا کہ مذاکرات سےمتعلق حکومتی پیش کش کامثبت جواب دیا تھا،لیکن حکومت کی جانب سے جواب نہ آنے پران کی غیرسنجیدگی ظاہرہوتی ہے،کالعدم تحریک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے دو شرائط پرآمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پراعتماد نہیں کیونکہ اس نے ماضی میں کیے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی،مولاانا فضل الرحمان، منورحسن اور نوازشریف ضمانت دیں تو مذاکرات کریں گے،جب کہ طالبان کی پانچ رکنی سیاسی کمیٹی کے گرفتاررہنماؤں مسلم خان، حاجی عمراور مولانا محمود کو رہا کیا جائے،احسان اللہ احسان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرقدیرخان پاکستان کا سرمایہ ہیں، اورمذاکرات کے لیے ان کی پیش کش زیرغور ہے،کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کریں گے،ایم کیوایم کے جلسے پر حملہ پہلی اور متحدہ کے ایم پی اے کا قتل دوسری کارروائی تھی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular