سپریم کورٹ دوہری شہریت کیس: عدالت عظمی نے مسلم لیگ نون کےجمیل اعوان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی ۔

سپریم کورٹ دوہری شہریت کیس: عدالت عظمی نے مسلم لیگ نون کےجمیل اعوان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی ۔

سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔عدالت کے روبرو جیمل اعوان کے وکیل نے اعتراف کیا کہ ان کے مؤکل ہالینڈ کے شہری بھی ہیں۔ جمیل اعوان مسلم لیگ نون کے پہلے ایم این اے ہیں جن کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ اس سے پہلے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینٹررحمان ملک ، ایم این اے زاہد اقبال اور فرح ناز اصفہانی کی رکنیت معطل ہوچکی ہے.دوسری جانب دوہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران مشیر داخلہ رحمن ملک کے وکیل نے عدالتی بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کی رکنیت معطل کرنا عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular