پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سولہویں روز بھی جاری، مختلف ہسپتالوں میں آرمی ڈاکٹروں کے ڈیوٹیاں سنبھالنے کے بعد صورتحال بہتر۔

پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سولہویں روز بھی جاری، مختلف ہسپتالوں میں آرمی ڈاکٹروں کے ڈیوٹیاں سنبھالنے کے بعد صورتحال بہتر۔

گوجرانوالہ ميں آج بھی متعدد ہڑتالی ينگ ڈاکٹرز کام پر واپس آگئے ہيں جبکہ بہاول پور اور فيصل آباد ميں ہڑتال جاری ہے۔ فيصل آباد کے سرکاری اسپتالوں ميں آرمی ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہيں جبکہ ٹوبہ ٹيک سنگھ کے تمام بنيادی مراکز صحت کے ڈاکٹرزکو فيصل آباد ميں تعينات کردياگيا ہے جس سے مريضوں کومشکلات کا سامنا ہے. ادھرلاہور ميں ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف سرگودھا کے سرکاری اسپتالوں ميں ڈاکٹرز نے ہڑتال کررکھی ہے. بہا ول پور ميں ہڑتالی ڈاکٹرز کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے گئے جبکہ پی ايم اے نے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف دوگھنٹے ہڑتال کی اور وکٹويہ اسپتال ميں سياہ جھنڈے لہرائے.ادھر محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہناہے کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں ميں صورتحال کافی بہترہوگئی ہےجبکہ ایک سو پچیس نئے ڈاکٹرز نے ڈيوٹياں سنبھال لی ہيں اور بھرتی کا عمل بھی تيز کر ديا گيا ہے. آرمی کے ڈاکٹرز اور اسپيشلسٹ بھی تمام اسپتالوں کے او پی ڈيز اور ايمرجنسيوں ميں مريضوں کو ديکھ رہے ہيں،جبکہ مريضوں کي سہولت کيلئے اسپتالوں ميں کيمپ لگانے کا بھی فيصلہ کياگياہے.دوسری جانب آج سے پنجاب کے آرمی ہسپتالوں میں بھی سویلنینز کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular