امریکہ نےپاکستان میں ڈرون حملوں کے قواعد میں تبدیلی کردی ہے جس کے مطابق حملوں سے قبل پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا

امریکہ نےپاکستان میں ڈرون حملوں کے قواعد میں تبدیلی کردی ہے جس کے مطابق حملوں سے قبل پاکستان کو آگاہ کیا جائے گا

نئے قواعد کے مطابق پاکستانی حکام کے دورہ امریکہ کے دوران ملک کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے نہیں ہونگے جبکہ شدت پسندوں کے خلاف اس نوعیت کی کارروائی سے قبل پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کیا جائے گا۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قواعد میں یہ تبدیلی ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے کی گئی ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے حملوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ سے بھی مشاورت کی پابند ہوگی جبکہ اس حوالے سے پاکستانی اعتراض کے حوالے سے پاکستان میں امریکی سفیر سی آئی اے سربراہ سے بات بھی کرسکے گا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ قواعد کی تبدیلی کے لئے رواں سال جون میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا تھا جس میں صدر باراک اوباما نے بھی شرکت کی تھی۔ اسی اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل بھی دی گئی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں ڈرون حملوں کی حکمت عملی تبدیل کی گئی ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular