امریکہ نیٹو سپلائی بحال کرکے پاکستان کو کمزورکرنا چاہتا ہے مگرجماعت اسلامی نے اسکے خلاف پرامن مذاہمتی تحریک کا آغازکردیا ہے۔ سید منورحسن

 امریکہ نیٹو سپلائی بحال کرکے پاکستان کو کمزورکرنا چاہتا ہے مگرجماعت اسلامی نے اسکے خلاف پرامن مذاہمتی تحریک کا آغازکردیا ہے۔ سید منورحسن

جماعت اسلامی کے منصورہ مرکزکے باہرنیٹو سپلائی لائن کی بحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ پاکستان کوامریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کوازسرنو ترتیب دینا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے جبکہ یہاں موجود مذہبی قوتیں بالغ نظری اور استدلال کے ساتھ امریکہ اور مغرب کے منفی پروپیگنڈے کا جواب دے رہی ہیں۔ امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ مغرب پاکستان میں اپنے ایجنڈے کے نفاذ کے ساتھ ہمیں ایٹمی صلاحیت سے محروم کرنا چاہتا ہے جس کیلئے اب پاکستانی قوم کو مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ اگرپاکستانی حکمرانوں نے امریکی احکامات پرعملدرامد کرنا نہیں چھوڑا تو عوامی غیض و غضب انہیں خس و خاشاک کی طرح بہاتا ہوا لے جائے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular