نیٹو سپلائی بحال کرکے حکمرانوں نے پارلیمنٹ کی قرارداد کی مخالفت کی، سپریم کورٹ کو کچھ ہوا تو تحریک انصاف سونامی مارچ کرے گی. عمران خان

 نیٹو سپلائی بحال کرکے حکمرانوں نے پارلیمنٹ کی قرارداد کی مخالفت کی، سپریم کورٹ کو کچھ ہوا تو تحریک انصاف سونامی مارچ کرے گی. عمران خان

گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ حکمرانوں نے نیٹوسپلائی بحال کرکے اپنے ساتھ قوم کو بھی ذلیل کروایا۔ نیٹوسپلائی بحال کرکے حکمرانوں نے پارلیمانی قرارداد کی مخالفت کی۔ عمران خان نے کہا کہ این آر او کی پیداوارامریکا کے غلام حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے۔ اگرپارلیمنٹ کواستعمال کرکے سپریم کورٹ پرحملہ کیا گیا توتحریک انصاف سونامی مارچ کرے گی۔ تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا کوئی کردارنہیں رہا، یہ پارلیمنٹ صرف زرداری اورکرپٹ ٹولے کی چوریوں کی حفاظت کر رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان تبدیلی کیلئے تیارہے۔ قوم کو نہ نواز شریف چاہیے اور نہ زرداری ، تحریک انصاف ایک ہی گیند پر دو وکٹیں گرائے گی کیونکہ اپوزیشن اورحکمرانوں کے مقاصد ایک ہیں۔ انہوں نے مزید کہ تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد نہیں بلکہ کاغذی شیروں کا مقابلہ کرے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular