نیٹو سپلائی کسی معاہدے کےبغیرکھولی گئی ہے، کوئی مہلک چیز لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ معظم احمد خان

نیٹو سپلائی کسی معاہدے کےبغیرکھولی گئی ہے، کوئی مہلک چیز لیجانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ترجمان دفترخارجہ معظم احمد خان

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ وسیع تر قومی مفاد اور پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایک معاہدے کی تیاری پر کام ہورہا ہے۔ معظم احمد خان نے کہا کہ نیٹو سپلائی کھولنے کے بعد پاکستان کو معقول فنڈز جاری ہوں گے تاہم اس کی صحیح مقدار ابھی نہیں بتائی جا سکتی،ڈرون حملے روکنے کے لئے پاک امریکہ مشاورت جاری رہے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نےبھارت کی طرف سے لگائے جانے الزامات کو یکسرمسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر انڈیا کے پاس ثبوت ہیں تو وہ پاکستان کے حوالے کرے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular