افغانستان کے دو شہروں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں چوون افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

افغانستان کے دو شہروں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں چوون افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک امام بارگاہ کے باہر یوم عاشورہ کے جلوس میں خود کش دھماکہ ہوا جس میں اڑتالیس افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دوسرا واقعہ ملک کے شمالی شہر مزار شریف میں پیش آیا جہاں ایک مسجد کے قریب بم پھٹنے سے ایک افغان فوجی سمیت چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم ایک سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular