عراق،ایران، شام،افغانستان سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یوم عاشور منایا گیا

عراق،ایران، شام،افغانستان سمیت دنیا کے بیشتر اسلامی ممالک میں حضرت امام حسین کی قربانی کو یاد کرتے ہوئے یوم عاشور منایا گیا

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم عاشورانتہائی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ عزادارن نے شہدائے کربلا کی یاد میں علم، ذوالجناح اور ماتمی جلوس نکالے۔بھارتی ریاستیں مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور لکھنو سے عزاداروں کی ایک بری تعداد نے ماتمی جلوس نکالے، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سینکڑوں افراد نے یوم عاشور کے موقع پرشہدائے کربلا کی یاد میں ماتمی جلوس نکالا۔ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے، جلوسوں میں عزاداروں نے زنجیر زنی کی اور شہدائے کربلا کو یاد کرتے ہوئے نوحے اور مرثیے پڑھے۔ ادھر لبنان میں ہزاروں افراد نے ماتمی جلوس نکالا۔ جلوس میں دو ہزار آٹھ کے بعد پہلی مرتبہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے سرعام شرکت کی ۔ اس موقع پر حسن نسر اللہ نے جلوس سے خطاب بھی کیا ۔ جلوس میں موجود عزادروں نے شہدائے کربلی کی یاد میں زنجیر زنی کی ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular