ملک بھرمیں امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عزداران کے ذوالجناح، علم اور ماتمی جلوس

ملک بھرمیں امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے عزداران کے ذوالجناح، علم اور ماتمی جلوس

لیہ میں ایک سو تینتیس ماتمی جلوس نکالے گئے، سب سے بڑا جلوس امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا جو ٹبی کربلا کی جانب رواں دواں ہے۔ جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں،جبکہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم بھی آج چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ پاکپتن میں بھی عاشورہ کے چودہ جلوس نکالے گئے جبکہ مرکزی جلوس حسینیہ سے برآمد ہوا جو ہسپتال روڈ اور نگینہ چوک سے ہوتا ہوا شام کو اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کی گزر گاہوں سمیت شہر بھر میں شہدا کر بلا کے سوگ میں تمام کاروباری مراکز بند ہیں اور جگہ جگہ پانی ، دودھ اور چائے کی سیبلیں لگائی گئیں ہیں۔ جھنگ میں آج عاشورہ کے دو سو ساٹھ ماتمی جلوس نکالے گئے ہیں۔ سب سے بڑا جلوس دربار گوہر شاہ سے برآمد ہوا۔ جلوس سیشن چوک سے فوارہ چوک ، ریل بازار اور کڑابیروالا سے ہوتا ہوا دھجی روڈ پہنچے گا اور مرکزی امام بارگاہ بلاق شاہ میں اختتام پذیر ہو گا۔ احمدپور شرقیہ میں بھی آج علم ، تازیے اور ذوالجناح کے اکتالیس جلوس نکالے جارہے ہیں۔ سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ خواجگان سے برآمد ہوا جہاں زنجیر زنی کےبعد مجلس اعزا منعقد ہوئی۔ میکلوڈ گنج میں بھی یوم عاشور کے حوالے سے جلوس نکالے جا رہے ہیں جن کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداران کو مکمل چیکنگ کے بعد جلوس میں شرکت کی اجازت دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب سانگھڑ میں بھی یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے جبکہ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ پہنچے گا جبکہ ہنگو میں یوم عاشورہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular