کراچی کے علاقے کالا پل میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کالا پل میں  دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چارافراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا بلکہ یہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا جس میں بال بیرنگز بھی استعمال کئے گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں دوموٹر سائیکل سوار منظور حسین اوررشید جبکہ بس میں سوار افتخار حسین اور ایک خاتون کنیز فاطمہ زخمی ہوگئی۔زخیموں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ دہشت پھیلانے کے لئے کیا گیا جبکہ اس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular