کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں بارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں بارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

کرم ایجنسی کے علاقے کاٹھا سرائے میں آج صبح شدت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں بارہ شدت پسند ہلاک جبکہ دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان کئی روزسے جاری جھڑپوں میں اب تک سینکڑوں شدت پسند ہلاک اور انکے متعدد ٹھکانے تباہ ہو چکےہیں۔ دوسری جانب ہنگو میں آج مختلف مقامات پر نامعلوم سمت سے پانچ راکٹ بھی فائر ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔اسکے علاوہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular