سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دب جانے والے پاک فوج کے ایک سو جوانوں میں سے بعض کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے میں دب جانے والے پاک فوج کے ایک سو جوانوں میں سے بعض کی لاشیں نکال لی گئیں ۔

دنیا کے بلندترین محاذ سیاچن گلیشئرپرواقع گیاری سیکٹرپر تعینات پاک فوج کے جوانوں پرایک بڑابرفانی تودہ آ گرا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تودہ گرنے کا واقعہ ہفتے کی صبح چھ بجے پیش آیا جس میں فوج کے ایک کرنل سمیت سو جوان دب گئے جنہیں بچانے کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں ڈیڑھ سو فوجی اہلکار، ہیلی کاپٹرز اورکھوجی کتے حصہ لے رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امددای کارروائیوں کے دوران کچھ اہکاروں کی لاشیں نکالی گئیں جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ باقی جوانوں کے زندہ بچنے کی امیدیں بھی دم توڑتی جارہی ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular