جنگی جنون میں مبتلا بھارت نےجوہری ہتھیارلے جانے والے بیلسٹک میزائل اگنی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیاہے

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نےجوہری ہتھیارلے جانے والے بیلسٹک میزائل اگنی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیاہے

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اگنی دوم میزائل کا یہ تجربہ مشرقی بھارت کے ایک فوجی اڈے میں کیا گیا۔ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میڈیم رینج اگنی ٹو دو ہزار کلومیٹرتک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے،یہ میزائل ایک ہزارکلو گرام تک وزن لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت اگنی ٹومیزائل کا پہلاتجربہ انیس سوننانوے میں کیااوراب تک اِس کے متعدد تجربے کئے جاچکے ہیں۔اس سے پہلے بھارت نے اپریل کے مہینے میں اگنی فائیو میزائل کا بھی تجربہ کیاتھا،جوپانچ ہزارکلومیٹرکے فاصلے پرہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ بھارتی حکومت کا موقف رہا ہے کہ ان کا میزائل پروگرام دفاعی مقاصد کے لئے ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular