کوئی چاہے نہ چاہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں ۔ کسی ادارے سے کوئی جھگڑانہیں،سارے ادارے اپنے ہیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف

 کوئی چاہے نہ چاہے، ہم شفاف الیکشن چاہتے ہیں ۔ کسی ادارے سے کوئی جھگڑانہیں،سارے ادارے اپنے ہیں۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف

تھرپارکر میں تھرکول سائٹ کے دورہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہوا تو بیرون ملک سے لوگ روزگار کے لئے پاکستان آئیں گے۔ تھرکول کے ایک بلاک سے دو ارب بیرل ڈیزل، بجلی، گیس اور یوریا کھاد بنائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر توقع سے زیادہ کام ہو چکا ہے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کوئی چاہے نہ چاہے ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں اور اسکے لئے سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے۔ لوگ الیکشن سے بھاگتے ہیں لیکن ہم الیکشن کوڈھونڈتے ہیں، عوام جوبھی فیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کا کسی ادارے سے کوئی جھگڑانہیں، سارے ادارے ہی اپنے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular