آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹالین آرمی چیف جنرل کلاڈیو گرازینو نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

 آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹالین آرمی چیف جنرل کلاڈیو گرازینو نے  ملاقات کی ہے  جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اٹالین آرمی چیف جنرل کلاڈیوگرازینیو نے جنرل ہیڈکواٹرز راولپنڈٰی میں ملاقات کی ھے ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطہ کی سیکورٹی صورتحال پر تبادلٰہ خیال کیا گیا ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے کے حواے سے بات چیت بھی کی گئی اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور پاکستانی افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق اٹالین آرمی چیف نے پاکستانی فورسز کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں اور خطے کے استحکام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ، انہوں نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات کومزید مستحکم اور مضبوط بنانے پر بھرپور اعادہ کیا ، اس سے قبل جنرل ہیڈکواٹرز آمد کے موقع پر چاک چوبند دستےنے جنرل کلاڈیو کو سلامی پیش ک

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular