افغانستان میں کابل سمیت تین شہروں میں بم دھماکوں میں دس پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

 افغانستان میں کابل سمیت تین شہروں میں بم دھماکوں میں دس پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق کابل یونیورسٹی کے قریب پارک میں نصب بم سے تین افراد زخمی ہوئے جبکہ صوبہ لوگر میں خود کش حملہ آور نے پولیس ہیڈکواٹر کے سامنے خود کو اڑا لیا ۔ واقعے میں سات پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ، صوبہ ننگرہارمیں بھی رکشےمیں نصب بم پھٹنے سے تین پولیس اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔ حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اب تک چھ بم دھماکے ہوئے جن میں پندرہ سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اتوار کے روز بھی پولیس کی وردری میں ملبوس اہلکار نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑایا تھا۔ دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوئے تھے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular