ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو تک کمی کر دیگھریلو سلنڈر کی قیمت سو روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے تین سو روپے تک کی کمی ہوئی ہے

 ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو تک کمی کر دیگھریلو سلنڈر کی قیمت سو روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں ساڑھے تین سو روپے تک کی کمی ہوئی ہے

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کے باجود مقامی مارکیٹ میں ایل پی جی پروڈیوسرز کی طرف سے کمی نہیں کی گئی تاہم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے قیمتوں میں دس روپے فی کلو کی کمی کر دی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی اوگرا کی طرف سے کارروائی کے بعد کی گئی جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کی جانے والی کمی ناکافی ہے اور عالمی مارکیٹ میں کمی کے تحت مزید کمی متوقع ہے۔۔ قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی میں فی کلو قیمت 110روپے فی کلو، ، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حید۔رآباد، سکھر 125روپے فی کلو، ، میرپور ، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنوں 130روپے فی کلو، راولپنڈی، اسلام آباد 145روپے فی کلو، ، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 155روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular