خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں امن لشکر کے دو رضاکار جاں بحق ہو گئے دوسری جانب کالعدم لشکر اسلام کے2 اہم کمانڈروں نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں امن لشکر کے دو رضاکار جاں بحق ہو گئے  دوسری جانب کالعدم لشکر اسلام کے2  اہم کمانڈروں  نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں

لیویز ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نرے بابا میں امن لشکر اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے ، اور جاتے جاتے چیک پوسٹ پر دھماکہ خیز مواد نصب کر گئے، اِس کے بعد امن لشکر کے رضا کاروں نے چیک پوسٹ پر قبضہ کر لیا۔ اس دوران نصب کیا گیا بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں امن لشکر کا رضاکار جاں بحق اور3زخمی ہو گئے ۔اسی علاقے میں ایک اور دھماکا بھی ہوا جس کے نتیجے میں بھی امن لشکر کا رضاکار جاں بحق ہو گیا،،،،دوسری جانب کالعدم لشکر اسلام کے2 اہم کمانڈروں نے درجنوں ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے،، کمانڈروں میں کالعدم لشکراسلام کےمرکزی ترجمان سیف اللہ سیف ،واجد اور الیاس سمیت دیگر شامل ہیں

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular