سندھ اسمبلی میں حیدر آباد یونیورسٹی کے معاملے پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اراکین میں تلخ کلامی ہو گئیشرجیل میمن نے منصوبوں سے متعلق رپورٹس پر ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو ناقابل اعتبار ادارہ قرار دے دیا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں ہوا ایم کیو ایم کے راشد خلجی نے ایوان میں حیدر آباد یونیورسٹی پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا، متحدہ کے رہنماء فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ حیدر آباد یونیورسٹی عوام کا مطالبہ ہے، جس کی تکمیل وقت کی فوری ضرورت ہے، اس موقع پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین میں تلخ کلامی ہو گئی نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے بیانات حقائق کے منافی ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی نے یونیورٹی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر غیر متعلقہ اراکین کے جملے ہدف کردئیے ایوان میں پانی کے منصوبے کے فور کا روٹ تبدیل کرنے پر توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کیا گیا۔ خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بل کو پاس کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے صوبائی حکومت کو انتظامی طور پر کافی مشکلات اٹھانا پڑ سکتی ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular