وزیراعظم نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی روانہ ہو گئےنواز شریف انجیلا مرکل اور جرمن قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

 وزیراعظم  نوازشریف دو روزہ سرکاری دورے پرجرمنی روانہ ہو گئےنواز شریف انجیلا مرکل اور جرمن قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف جرمن چانسلر اینجیلا مرکل کی دعوت پر جرمنی گئے ہیں جہاں وہ انجیلا مرکل اور دیگر قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف جرمن پارلیمنٹ کا دورہ کرنے کے ساتھ برلن میں پاکستان جرمنی بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور،عالمی وعلاقائی صورت حال اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گےجرمن ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اولین ترجیح ہے ،جرمنی زراعت اورلائیوسٹاک میں سرمایہ کاری کرے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular