وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ھے کہ جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے ارکان کی شمولیت کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ھے

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ھے کہ جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے ارکان کی شمولیت کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ھے

اسلام آباد میں پرویزرشید اور زاہد حامد کے ہمراہ نیوزکانفرنس کرتے ھوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے مذاکرات کادروازہ بند کیاگیا ، حکومت آج بھی مذاکرات کے لئے تیار ھے ، اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے ہی عمران خان کے تمام مطالبہ مان لئے ہیں وہ واضح کریں کہ کس ایشو پر مذاکرات ھوں گے ، وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشین میں ایم آئی اور آئی ایس آئی کے ارکان کی شمولیت آئین قانون کے منافی ھے ، عمران خان قانون کا مطالعہ کریں ، اسحاق ڈار وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ انہوں ںے شاہ محمود قریشی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کا چئیرمیں بننے کے پشکش کی تھی انکا کہنا تھا کہ ہمیں اداروں کا احترام کرنے کی ضرورت ھے عدلیہ کے حوالے سے ہمیں محتاط ھونا ھوگا، ایک سوال کے جواب میں انہوں ںے کہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے خورشید شاہ سے وزیراعظم کی مشاورت ھوگئی ھے خورشیدشاہ کی جانب سے آج یا کل نام موصول ھوجائیں گے ، اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید کا کہناتھا کہ عمران خان نے سترہ ماہ میں ایک بھی الزام کے ثبوت عوام کے سامنے پیش نہیں کئے پرویز رشیانکا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے استفعی انہوں ںے قبول کرنے ھوئے تو روز اول ہی کرلی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular