وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ عالمی ترقی اور امن کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی زاہد حامد نے کہا ہے کہ عالمی ترقی اور امن کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی بہت ضروری ہے۔

ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے موقع پر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تحت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ایک صحت مند معاشرہ ہوتا ہے، اس لئے معیاری سائنسی تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ۔ زاہد حامد نے کہاکہ ہمیں مردوخواتین دونوں کو برابرکی اہمیت دیناہوگی تاکہ ہماری خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کر سکیں ۔اس موقع پر چئیرمین پاکستان سائنس اینڈ فاؤنڈیشن ڈاکٹر خلیل احمد نے کہاکہ خوشی ہے کہ آج پوری قوم ورلڈ سائنس ڈے فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ منا رہی ہے، پاکستانی قوم کا ایک سائنسی مقصد کے لئے اس طرح اکٹھا ہونا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ ہمارے ملک کے تابناک مستقبل کی ضمانت بھی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر سائنسی نمائش میں نمایاں کارکردگی دکھانے والےافراد میں میڈلز بھی تقسیم کئے گئے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular