کراچی سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی انڈیکس پر تین سوا کاون پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ کی بلند ترین حد اکتیس ہزار دو سو اکاسی پر بند ہوا۔

کراچی سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی انڈیکس پر تین سوا کاون پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ کی بلند ترین حد اکتیس ہزار دو سو اکاسی پر بند ہوا۔

موجودہ حکومت کے چین کے ساتھ معاہدوں اور وزیراعظم نواز شریف کی جرمنی کے دورے پر روانگی کی اطلاعات پر کراچی سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہنڈرڈ انڈیکس میں تین سو اکاون پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار تاریخ کی بلند ترین سطح اکتیس ہزار دو سو اکاسی پر بند ہوا، کاروبار کے دوران تینتیس کروڑ شیئرز کے ریکارڈ سودے ہوئے ، جہانگیر صدیقی کمپنی، ڈی جی خان سیمنٹ، میپل لیف سیمنٹ ، غنی آٹو موبائلز، فوجی فرٹیلائزر، پاکستان پٹرولیم، دیوان موٹرز اور جاپان پاورز والیوم لیڈر رہے دوسری جانب روپے کی قدر میں ساٹھ پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے پچھہتر پیسے پر بند ہوا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular