کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہےشہر میں آٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔

کراچی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہےشہر میں آٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔

شہر کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے نتیجے میں موخر کی جانے والی انسداد پولیو مہم کا آج سے دوبارہ شروع ہو گئی ہےکراچی کی ستانوے یونین کونسلز میں تین روزہ پولیو مہم کے لئے دو ہزار چار سو پولیو ورکرز تعینات کیے گئے ہیں پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیںای ڈی او ڈاکٹر ظفر اعجاز کے مطابق ملیر اور لیاری ڈسٹرکٹس کے علاوہ شہر بھر میں آٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گےایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular