کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے، ڈالمیاں میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو قلندر بخش مارا گیا،

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں   دو افراد جاں بحق ہو گئے، ڈالمیاں میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو قلندر بخش مارا گیا،

سرجانی ٹاؤن بابا موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وین ڈرائیور جاں بحق ہو گیا تاہم مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔ ادھر لیاری کے علاقے جھٹ پٹ مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی دوسری جانب ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ کا بدنام ڈاکو قلندر بخش عرف قلندرو کو الصبح ڈالمیاں میں پولیس سے مقابلے کے بعد مارا گیا، ہلاک ڈاکو پولیس کو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ جبکہ ملزم کے دیگر تین ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلز محمد ایوب کو گرفتار کر لیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular