کسی نے درست ہی کہا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اس کا ثبوت دیا میکسیکو کے ایک آرٹسٹ نے جس نے ساحل سمندر کے قریب خالی بوتلوں کی مدد سے ایک خوبصورت تیرتا جزیرہ ہی بنا ڈالا

 کسی نے درست ہی کہا ہے کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اس کا ثبوت دیا میکسیکو کے ایک آرٹسٹ نے جس نے ساحل سمندر کے قریب خالی بوتلوں کی مدد سے ایک خوبصورت تیرتا جزیرہ ہی بنا ڈالا

میکسیکو کے آرٹسٹ رچرڈ سوا نے کینکن میں ایک ایسا جزیرہ تخلیق کیا ہے جس میں تین منزلہ گھر ایک لاکھ پچاس ہزار خالی بوتلوں سے بنایا گیا ہےاور انہیں اس جزیرے کی تعمیر میں سات سال لگے ہیں اس حوالے سے رچرڈ کا کہنا تھا کہ تیرتے جزیرے پر رہنا اس کا بیس سالہ پرانا خواب تھا جو پورا ہوا، اس جزیرے نما گھر میں زندگی کی ہر سہولت موجود ہے، ساحل سے تیس گز دوری پر واقع اس جزیرے کی بنیادیں پلاسٹک کی بوتلوں، لکڑی اور ریت سے تعمیر کی گئی ہیں تین منزلہ گھر میں دو بیڈ روم، گرم پانی کا ٹب، تین شیل شاورز، ایک باورچی خانہ اور انٹرنیٹ کنکشن کی سہولت بھی موجود ہے، گھر کے چاروں اطراف درخت اور دیگر پودے لگائے گئے ہیں

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular