کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ مل گیا۔

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ مل گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نذیر احمد لانگو کی عدالت میں اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت میں سابق صدر کے وکیل ذیشان چیمہ پیش ہوئے اور مشرف کی علالت کے بارے میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا ۔ عدالت نے کہا کہ بلوچستان حکومت سندھ حکومت کے ساتھ مل کر میڈیکل بورڈ تشکیل دے جو سابق صدر کا طبی معائنہ کر کے سرٹیفکیٹ پیش کرے۔ عدالت نے کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔ مقدمے کی سماعت میں آفتاب احمد شیر پاؤ اور مشرف کے دونوں ضامن ممتاز حسین اور نذیر احمد بھی پیش ہوئے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular