عمران خان پر بیس ارب ہرجانے کے کیس میں بابر اعوان کو مقدمے کی پیروی سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان پر بیس ارب ہرجانے کے کیس میں بابر اعوان کو مقدمے کی پیروی سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کے ڈسٹرک اینڈ سیشن جج تنویر میر نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے عمران خان پر دائر بیس ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت کی،،افتخار چوہدری کی جانب سے شیخ احسن الدین اور توفیق آصف ایڈوکیٹ پیش ہوئے،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان نےمقدمے کی پیروی سے روکنے کی درخواست پر جواب جمع نہیں کروایا،عدالت حکم کے باوجود جواب جمع نہ کروا کر بابراعوان عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،واضع رہے کہ سابق چیف جسٹس کے وکلاء نے بابر اعوان کے خلاف تعصب رکھنے کی بنیاد پر مقدمہ کی پیروی سے روکنے کی درخواست کی تھی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular