کسی نے حالات خراب نہ کیے تو حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی : جاوید ہاشمی

 کسی نے حالات خراب نہ کیے تو  حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی :  جاوید ہاشمی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ 2015 میں انتخابات ہوں گے اور ایسا کہنا محض قیاس آرائیاں ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے حالات خراب نہ کیے تو یہ حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی اور حکومت پرامن طریقے سے منتقل ہو گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو میں نے ہزار بار کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے نہ دئیے جائیں لیکن انہوں نے میری بات نہیں مانی اور اب وہ شدیید مایوسی کا شکار ہیں اسی مایوسی سے وہ اسمبلیوں میں واپس گئے ہیں ۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular