وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ، رواں سال سسٹم میں دو ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوگا۔ سیکرٹری وزارت پانی وبجلی

وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ کرنے کا فیصلہ، رواں سال سسٹم میں دو ہزار میگا واٹ کا اضافہ ہوگا۔ سیکرٹری وزارت پانی وبجلی

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا جس میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے اور رمضان المبارک میں اشیاء کی سستی فراہمی سمیت دیگرمسائل پرغور کیاگیا۔ سیکرٹری وزارت پانی وبجلی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی پیداوار میں بہتری آئی ہے جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کی کمی ساڑھے تین ہزار میگا واٹ رہ گئی ہے۔ رواں سال سسٹم میں دو ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوگا جس سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحر، افظار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔کابینہ نے اسمبلیوں میں غیر مسلم نشستوں کے اضافے کی منظوری بھی دي یہ اضافہ آبادی کے تناسب سے ہوگا، اجلاس میں قانون بین المذہبی ہم آہنگی اور مذہبی امور سے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی جو ٓئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular