کراچی کے علاقے لانڈھی اور نارتھ ناظم آباد میں دھماکوں سے دو رینجرز اہلکاروں سمیت تیرہ افراد جاں بحق تیس سے زائد زخمی ہوئے.

کراچی کے علاقے لانڈھی اور نارتھ ناظم آباد میں دھماکوں سے دو رینجرز اہلکاروں سمیت تیرہ افراد جاں بحق تیس سے زائد زخمی ہوئے.

کراچی میں لانڈھی کے علاقے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد افراد زخمی ہو گئے، لانڈھی میں داؤد چورنگی کے قریب پی ایس 128 سے اے این پی کے امیدوار امان اللہ کے دفتر کے قریب دھماکا ہو گیا،جس سے امان اللہ کے ساتھی جاں بحق ہوگئے تاہم امان اللہ واقعے میں محفوظ رہے،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کراچی میں دوسرا دھماکہ قائد آباد میں ہوا جبکہ تیسرا دھماکہ قصبہ میں ہوا ادھر نارتھ ناظم آباد کے علاقے میانوالی کالونی میں رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکے میں دو رینجرز اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئےدھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular