اورکزئی ایجنسی: مسافر کوچ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی. آٹھ افراد جاں بحق, خیبر ایجنسی میں بم دھماکے میں امن لشکر کاایک رضا کارمارا گیا۔

اورکزئی ایجنسی: مسافر کوچ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی. آٹھ افراد جاں بحق, خیبر ایجنسی میں بم دھماکے میں امن لشکر کاایک رضا کارمارا گیا۔

پولیٹیکل انتظامیہ کےمطابق مسافر کوچ اورکزئی ایجنسی کے علاقےمامو زئی سے غلجور جارہی تھی کہ حسن درہ کے مقام پر بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں آٹھ مسافر جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ٹل سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا۔ ادھرخیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے بازار ذخاخیل میں دہشتگردوں نے امن لشکر توحید اسلام کے مورچے کو نشانہ بنایا۔ بم دھماکے میں ایک رضا کارجاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، سرکاری ذرائع کے مطابق یہ مورچہ امن لشکرنے شدت پسندوں سے چند روز قبل خالی کرایا تھا۔ علاقے میں امن لشکراورشدت پسندوں کے درمیان بھاری اسلحہ سے گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular