سبی کے علاقے نشتر چوک میں رکشے میں نصب بم پھٹنے سے دس افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

سبی کے علاقے نشتر چوک میں رکشے میں نصب بم پھٹنے سے دس افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ سبی کے علاے نشتر چوک میں ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو سول اسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا جہاں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے سے دس دکانوں،پانچ گاڑیوں، دو رکشوں اور چار موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ ڈی پی او سبی کے مطابق دھماکہ خیز مواد رکشے میں رکھا گیا تھا جس کی مقدار پچیس کلو گرام تھی۔ واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular