سوات میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی کی حالت بہتر ہونے پر اسے پشاور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

سوات میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی ملالہ یوسفزئی کی حالت بہتر ہونے پر اسے پشاور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

سوات میں دہشتگردوں کے حملے کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی کو سی ایم ایچ پشاور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملالہ کو ایمبولینس میں کور ہیڈ کوارٹر پہنچایا گیا، جہاں سے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی روانہ کیا گیا۔ نو اکتوبر کو طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کےبعد قومی امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسف زئی پشاور کے سی ایم ایچ میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج رہیں۔ سینئر سرجنز نے ان کا آپریشن کرکے کندھے سےگولی نکال دی تھی تاہم ملالہ بدستور بے ہوش ہیں جس پر انہیں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد روالپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز آپریشن اور نگہداشت سے مطمئن ہیں لیکن انہوں نے ملالہ کے لئے دس سے پندرہ دن انتہائی اہم قرار دیئے ہیں۔ نیورو سرجن سی ایم ایچ ڈاکٹر کرنل جنید کا کہنا ہے کہ آئی ایف سی میں نگہداشت کی زیادہ بہتر سہولتیں ہیں، ملالہ کے آپریشن اور نگہداشت سے مطمئن ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular