تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف دوسرے روز بھی لاہور کے مخلتف مقامات پردھرنے دیے.

تحریک انصاف کے کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کیخلاف دوسرے روز بھی لاہور کے مخلتف مقامات پردھرنے دیے.

لاہور کے ڈیفنس لالک چوک پرتحریک انصاف کےکارکنوں نےدوسرےروز بھی دھرنا دیا احتجاجی کارکنوں کاکہناتھا کہ وہ پولنگ سٹیشنزپرالیکشن کمیشن کےعملہ کی موجودگی میں ایجنٹوں کی جانب سے کی جانے والے دھاندلی کے تمام ثبوت ریٹرننگ افسراورالیکشن کمیشن کوبھجوا چکے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہیدوسری جانب اچھرہ میں بھی کارکنوں نے دھرنا دیا۔ احتجاجی دھرنے میں شریک احتجاجی کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورحامد خان ایڈووکیٹ کوزبردستی ہرایا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو تمام دن ان حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدوارجیت رہے تھے لیکن اچانک اعلان کیا گیا کہ یہ امیدوارہارگئے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دھاندلی کا ازخود نوٹس لیں.

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular