سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے انتخابات میں شکست کوتسلیم کرتے ہوئےپارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا.

سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے انتخابات میں شکست کوتسلیم کرتے ہوئےپارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا.

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو توانائی کا بحران ورثے میں ملا کیونکہ نواز شریف کی سابق حکومت نے بینظیربھٹو کے دور میں شروع کیے گئے منصوبے بندکردیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے اقتدار میں آکر اچھے کام کیے تو پیپلز پارٹی اس کی حمایت کرے گی،، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کے ملتان میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سمیت مختلف ذمہ داریوں کے حوالے سے ان سے کوتاہیاں ہوئی ہیں اس لیے وہ اپنی شکست کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں سید یوسف رضا گیلانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئلے سے سستی ترین بجلی پیدا کی جاسکتی ہے لیکن نون لیگ نے سابق دور حکومت میں تھرکول جیسے موثر منصوبے بند کریے تھے جس وجہ سے آج ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular