گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ,میاں نوازشریف کوعوامی مینڈیٹ ملا ہے نیا گورنرمقررکرنا ان کی پارٹی کا استحقاق ہے.

گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا ,میاں نوازشریف کوعوامی مینڈیٹ ملا ہے نیا گورنرمقررکرنا ان کی پارٹی کا استحقاق ہے.

گورنرہاوس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں اورانہوں نے اپنا استعفی صدرآصف علی زرداری کوبھجوا دیا ہے کیونکہ انتخابی نتائج آنے کے بعد اب اخلاقی طورپرآنے والی حکومت کویہ موقعہ ملنا چاہیے کہ وہ نئے گورنرکا تقررکرے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ عوام نے بیروزگاری مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا غصہ پیپلزپارٹی پرنکالا ۔ مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ایک الیکشن ہارنے سے کوئی پارٹی ختم نہیں ہو جاتی پیپلزپارٹی کا کارکن بن کراس کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے میاں نوازشریف کومینڈیٹ دیا ہے اب انہیں موقعہ ملنا چاہیے وہ عوام کے لیے کام کریں۔۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدرزرداری کو آئینی مدت تک اپنے عہدے پررہنا چاہیے کیونکہ وہ منتخب صدرہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular