بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پاکستان میں بدامنی میں ملوث ہے: سیکرٹری خارجہ

بھارتی خفیہ ایجنسی

ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے خطاب اور بعد ازاں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ امور کا کہنا تھا کہ بھارت کو "را" کی پاکستان میں مداخلت سے بارہا آگاہ کیا ہے۔ حال ہی میں کراچی میں گرفتار شدہ دو دہشت گردوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں بھارتی انٹیلیجنس ریسرچ اینڈ انیلسس ونگ سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں پاکستان نے سرن کی رکنیت کے لے درخواست دی اور دو ہزار چودہ میں اس کا باقاعدہ رکن بنا۔اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ سانحہ صفورہ چورنگی کی تحقیقات جاری ہیں۔ بعض واقعات میں کارروائی کرنے اور ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ مختلف ہوتے ہیں، پاکستان گزشتہ پندرہ برس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، لیکن ابھی جنگ ختم نہیں ہوئی۔ ابھی دہشت گردوں کے کچھ گروہ باقی ہیں جو کارروائیاں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرن نے مختلف شعبوں میں ملک کے لئے اہم تحقیق کی ہے،پاکستان کی سرن کے ساتھ تحقیقی شراکت داری ٹھوس بنیادوں پر ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست کے طور پر ابھرا ہے، ہم اپنی تمام ذمہ داریاں بھرپور انداز سے ادا کر رہے ہیں، ہمارے سائنسدان عالمی سطح پر پہچانے جاتے ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular