بھارتی خفیہ ایجنسی "را" پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارت کو" را "کی مداخلت سے کئی مرتبہ آگاہ کیا ہے:اعزاز چوہدری

 بھارتی  خفیہ  ایجنسی

اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان پر واضح کیا ہے ان کی سر زمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو اور نہ پاکستان اپنی سرزمین ان کیخلاف استعمال ہونے دیگا،انہوں نے کہا بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہے بھارت سے کئی مرتبہ "را" کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا ہے،اعزاز چوہدری نے کہا کہ سانحہ صفورا چورنگی کی تحقیقات جاری ہے ،دہشتگردوں کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی،دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے امریکی صحافی سیمور ہرش کے اسامہ بن لادن سے متعلق الزامات کی تردید کی اور کہا کہ پاکستان کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کا کوئی علم نہیں تھا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular