بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین پہنچ گئے

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین ملکی سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین پہنچ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اپنے سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں چین کے تاریخی شہر ژیان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں پر انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے ژیان میں تاریخی مقامات کا بھی دورہ بھی کیا۔ چینی حکام سے ملاقاتوں میں بھارتی وزیر اعظم دو طرفہ تعلقات، سرحدی تنازعات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا اقتدار سنبھالنے کے بعد ہمسایہ ممالک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ چین کےدورے کے بعد بھارتی وزیر اعظم منگولیا اور جنوبی کوریا بھی جائیں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular