رینجرزکاکراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، 145افراد گرفتار:ترجمان

رینجرزکاکراچی کے  مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن، 145افراد گرفتار:ترجمان

صفورا گوٹھ سانحہ کے بعد پولیس اور رینجرز دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کےخلاف کمربستہ ہوگئی، پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں واقعہ اسماعیلی کمیونٹی کے اطراف میں ٹارگٹیڈ آپریشن کرتے ہوئے چار غیر ملکیوں سمیت پچپن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران مخصوص مقامات اور علاقے میں موجود ہوسٹلز پر چھاپے مارے گئے،حراست میں لئے گئے تمام افراد سے سانحہ صفورا گوٹھ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک سو پینتالیس افراد کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ایک ہی جگہ سے بائیس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سیاسی جماعت کا یونٹ انچارج بھی شامل ہے، ترجمان کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے کارکنان، دہشتگردوں، ٹارگٹ کلر سمیت لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular