سانحہ صفورا چورنگی پر پوری قوم غمزدہ ہے:عمران خان

سانحہ صفورا چورنگی پر پوری قوم غمزدہ ہے:عمران خان

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کراچی واقعہ پر پوری قوم میں غمزدہ ہے کراچی اس وقت ک ٹھیک نہیں ہوسکتا جب تک سندھ پولیس کو سیاست سے پاک نہیں کیا جاتا نون لیگ اور پی پی ایک جماعت کو دہشتگرد قرار دیتی ہیں لیکن ضرورت پڑنے پر اسی جماعت کا سہارا لیتی ہیں۔عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ اوپن کورٹ ٹرائل ہے، پہلے مسلم لیگ نے کہاکہ تحریک انصاف ثبوت پیش نہیں کرسکی، لیکن اب گواہان پرجرح کے بعد شواہد سامنے آنے پر مسلم لیگ نون اجلاس کی کارروائی ان کیمرہ کرنا چاہتی ہے۔عمران خان چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ کمیشن اپنا کام کر رہاہے،، جلد ہی فیصلہ سب کے سامنے ہوگا مسلم لیگ نون سچ کا سامنے کرنے کے لئے تیار رہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular