سانحہ کراچی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو بھی کھٹائی میں ڈال دیا

سانحہ کراچی نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو بھی کھٹائی میں ڈال دیا

سانحہ کراچی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بھی خطرے کی تلوار لٹکا دی، سانحے کے بعد زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سرجوڑ لیے ، جبکہ بورڈ کے حکام اپنی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، ذرائع کے مطابق زمبابوے بورڈ دورہ ملتوی یا منسوخ بھی کر سکتا ہے، بورڈ کے مطابق ان کی پاکستانی حکام سے اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، پاکستان نے سیریز کی تیاریاں بالکل مکمل کر لی ہیں، جبکہ مہمان ٹیم کے وفد نے بھی پاکستان کی سیکیورٹی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے، انیس مئی کو زمبابوے کے کھلاڑی لاہور پہنچیں گے، جبکہ بائیس مئی کو پہلا میچ کھیلا جائے گا ، سیریز دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل ہے، جس کے تمام میچز لاہور میں ہونے ہیں، مہمان کھلاڑیوں کو سربراہ مملکت کی سیکیورٹی دی جائے گی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular