صفورا چورنگی میں دہشتگردوں کی جانب سے بس پرفائرنگ سے زخمی ہونیوالی ایک اورزخمی خاتون دم توڑ گئی

صفورا چورنگی میں دہشتگردوں کی جانب  سے بس پرفائرنگ سے زخمی ہونیوالی ایک اورزخمی خاتون دم توڑ گئی

اسماعیلی جماعت کی بس پر دہشتگردوں کے حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد46 ہوگئی جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ روزخواتین اور بچوں سمیت ساٹھ سے زائد افراد بس کے ذریعےصفورا گوٹھ اسکیم تینتیس سےعائشہ منزل پرواقع اسماعیلی جماعت خانے جا رہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے بس کو روک کر پہلے ڈرائیور کونشانہ بنایا پھر مسافروں پر خود کارہتھیاروں سے فائرنگ کردی۔ جاں بحق ہونےوالوں میں عمر رسیدہ افراد اور خواتین بھی شامل ہیں،کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ابتدائی طورپرجاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی میمن ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ اس کےبعد زخمیوں کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں کے مطابق حملہ آور پولیس کی وردی میں ملبوس تھے اور ان کی وردیوں کی وجہ سے ہی ڈرائیور نے بس روکی تھی۔ دہشتگردوں کی عمریں اٹھائیس سے پینتیس سال کے درمیان تھیں اوران کی تعداد چھ سے آٹھ تھ

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular