کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازآپریشن کی رفتار مزید تیز کرنے کا فیصلہ

کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیازآپریشن کی رفتار مزید تیز کرنے کا  فیصلہ

اپیکس کمیٹٰی کا خصوصی اجلاس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوا ۔جس میں سانحہ کراچی کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ،گورنر،ڈی جی رینجرز،چیف سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف خفیہ ایجنسیاں مل کرکام کریں گی۔ اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی ۔کراچی میں جاری آپریشن کی رفتار میں اضافہ کیا جائے گا اور کمیٹی کا اجلاس ہر ہفتے ہو گا۔شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اور چیکنگت کا مربوط نظام بنایا جائے گا ۔جس کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔انٹیلی جنس سب کمیٹی سول اور ملٹری اداروں کی کارروائیوں کو کامیاب بنانے کےلئے معلومات کی بروقت فراہمی کا کام کرے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے گی۔جبکہ کراچی میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکنے کےلئے سرویلنس کا نظام بھی وضع کیا جائے گا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular